ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملپے سمندر میں غرقابی ۔ ایک نوجوان فوت ۔ 4 افراد کو لائف گارڈس نے  بچا لیا  

ملپے سمندر میں غرقابی ۔ ایک نوجوان فوت ۔ 4 افراد کو لائف گارڈس نے  بچا لیا  

Wed, 06 Oct 2021 23:31:12    S.O. News Service

اڈپی 6/ اکتوبر (ایس او نیوز) ملپے ساحل پر سمندر میں اچھال اور خراب موسم کی وجہ سے لائف گارڈس کی طرف سے منع کرنے کے باوجود تیرنے کے لئے پانی میں اترنے اور جان کو خطرے میں ڈالنے کے واقعات میں آج کل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
    
تازہ ترین واقعہ کل پیش آیا جس میں ٹمکور سے سیاحت کے لئے آنے والی 8 افراد پر مشتمل نوجوانوں کی ٹیم  میں شامل اختر (23 سال) ڈوبنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ محمد پاشاہ اور ابراہیم نامی اس کے دیگر 2 ساتھیوں کی جان بچانے میں لائف گارڈس کامیاب ہوگئے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ساحل سمندر پر "خطرہ" کی علامت اور مسیج  کو نظر انداز کرتے ہوئے  یہ ٹیم دوپہر کے وقت تیرنے کے لئے پانی میں اتری تھی اور اچانک اٹھنے والی ایک تیز انہیں بہا کر لے گئی ۔ لائف گارڈس نے فوری کارروائی کی مگر خطرہ سے دوچار صرف 2 افراد کو بچایا جاسکے جبکہ سمندر میں غائب ہونے والے اختر کی لاش تھوڑی دیر بعد دستیاب ہوئی ۔
    
اسی طرح کے ایک دوسرے واقعہ لائف گارڈس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہاسن سے تعلق رکھنے والے 2 لوگوں کو غرقاب ہوکر موت کے منھ میں جانے سے بچا لیا ۔


Share: